حافظ نعیم الرحمن سے گلیکسو انصاف ایمپلائز یونین کے وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

ْیکم مارچ سے 150مزدوروں پر فیکٹری میں داخلہ بند کردیا گیا ہے،تنخواہیں روک لی گئی ہیں،وفد کی گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمن سے گلیسکو اسمتھ کلائین پاکستان کی انصاف ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری نثار احمد کی قیادت میں مزدوروں کے وفد کی ملاقات، اپنے مسائل و مشکلات اور فیکٹری انتظامیہ کے مزدوردشمن رویئے سے آگاہ کیا۔ وفد میں یونین کے چیئرمین نصیر خان مرزا،جوائینٹ سیکریٹری محمد خان،رفیق علی، آصف الرحمن ،وقاراحمد،رئیس احمد،اسد الرحمن اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے نائب امراء محمد اسحاق خان،محمداسلام اور سیکریٹری کراچی عبدالوہاب بھی موجود تھے۔وفد نے حافظ نعیم الرحمن کو بتایا کہNIRC کی جانب سے ہمارے حق میں حکم امتناع کے باوجود یکم مارچ سے 150مزدوروں پر فیکٹری کے اندر داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

مزدوروں کو دسمبر 2017 اور جنوری،فروری2018کی تنخواہیںکام کرنے کے باوجود نہیں دی گئیںجس میں اوور ٹائم بھی شامل ہے۔

وفد نے بتایا کہ 2015سے ہمارا کیسNIRC میں چل رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ،حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مزدوروں کے حقوق اور مسائل کے حل کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور مسئلہ کو حل کرانے کے لئے متعلقہ زمہ داروں اور فیکٹری انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا ،حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیںاور ان کو فی الفور بحال کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے مظلوموں پر ظلم بند کیا جائے جماعت اسلامی مظلوم اور مزدوروں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی ۔