شہبازشریف نوازشریف کی پارٹی رکنیت ختم کردیں،محمد علی درانی
نوازشریف انتخابات بھارتی ٹینکوں اوربھارتی پیسوں سےلڑیں گے،نوازشریف نے بیان سے کشمیریوں کے دل چھلنی کردیے،نوازشریف کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 20:58
شہبازشریف نوازشریف کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنےکا اعلان کریں،نوازشریف انتخابات بھارتی ٹینکوں اوربھارتی پیسوں سےلڑیں گے،نوازشریف نے بیان سے کشمیریوں کے دل چھلنی کردیے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف نوازشریف کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزراء اورعہدیداروں کی نوازشریف سے ملاقاتوں پرپابندی لگائی جائے۔ اسی طرح قومی رازکی پاسداری کے قانون کے تحت نوازشریف کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ محمدعلی درانی نے مزید کہا کہ بھارتی افواج پیلٹ گنزسے کشمیریوں کے چہرے جسم چھلنی کررہی ہیں۔
(جاری ہے)
نوازشریف نے بیان سے کشمیریوں کے دل چھلنی کردیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف انتخابات بھارتی ٹینکوں اوربھارتی پیسوں سے لڑیں گے۔
تین بار کے وزیراعظم کا ملکی سالمیت پرحملہ افسوسناک، شرمناک اورالمناک ہے۔ واضح رہے نوازشریف کے بیان کے بعد بھارت کے متشدد رویے میں شدت آگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ دوسری جانب نوازشریف کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بیان کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کا جواب بھی دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.