قومی خبررساں ادارہ اے پی پی اور قزاخستان کے قومی خبر رساں ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک اور کازنفارم ایل ایل پی کے ڈائریکٹرجنرل عسکرعمروف نے دستخط کئے

اتوار مئی 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) قومی خبررساں ادارہ ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان (اے پی پی ) اور وسط ایشیائی ملک قزاخستان کے قومی خبر رساں ادارہ کازنفارم ایل ایل پی کے درمیان خبروں، معلومات اورخبری مواد کے تبادلے کے ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے۔ مفاہمت کی یادداشت پردستخط اتوار کویہاں مقامی ہوٹل میں ’’اے پی پی‘‘ کے زیراہتمام خبررساں اداروں کی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز ہوئے۔

اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹرمسعود ملک اور قزاخستان کے قومی خبررساں ادارہ کازنفارم ایل ایل پی کے ڈائریکٹرجنرل عسکرعمروف نے دستخط کئے۔ اس موقع پر اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد طاہر حسن اور ڈائریکٹر نیوز محمد اکرم ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت 13شقوں پرمشتمل ہے ۔ابتدائی طورپریہ تین سالہ مدت کیلئے ہے اور دستخط ہونے کے بعد یہ فوری طورپرنافذالعمل ہوجائیگا، تین سالہ مدت کی تکمیل کے بعد اس کی ازخود مزید اتنی ہی مدت کیلئے تجدید ہوگی حتی کہ کوئی ایک فریق مدت کی تکمیل سے تین ماہ قبل اس کے خاتمے کا نوٹس نہیں دیتا۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے خبررساں ادارے ایک دوسرے کی اندرونی اوربین الاقوامی دلچسپی سے متعلق خبروں اورخبری مواد کا ((انٹرنیٹ ، ای میل اور ایف ٹی ایف کے ذریعے )تبادلہ کریں گے۔دونوں خبررساں ادارے خبروں، تبصروں، تجزیوں ، تصاویر اور ویڈیو فوٹیجز کا تبادلہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پرایک دوسرے کو لاگ ان اور پاس ورڈ کی سہولت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :