سپریم کورٹ نے پولیس افسروں کی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواستیں خارج کر دیں

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے پولیس افسروں کی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے نظرثانی کی د رخواستوں کی سماعت کے بعد کیس کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنا یا اورحکم جاری کیا کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں پروموشن پانے والے افسروں کی ترقیاں واپس لے کرآئوٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے افسروں کوبیج میٹس کے برابرترقی دی جائے۔

سروس ٹربیونل عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے حوالے سے دائر اپیلوں کا دوماہ میں فیصلہ سنایا جائے حکومت چاہے توپولیس افسروں کی پروموشن سے متعلق قواعدبناسکتی ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اورآئی جی پنجاب کوعدالتی حکم پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجسٹسرار آفس سے کہاکہ متعلقہ افسران کوعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کی رپورٹ بھیجوائے جائے۔