بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کی ملاقات

اتوار مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر برائے ریونیو اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔