نواز شریف یہ کیوں بھول گئے انکا یہ بیان ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر براہ راست اثرانداز ہوگا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

اتوار مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے جانے والے انٹر ویو پر اپنے ردِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف سڑک پے چلتے ہوئے عام شہری نہیں بلکہ تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم کے منصب پر فائزرہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انکے منصب اور حلف کا یہ تقاضہ ہے جو راز انکے علم میں لائے گئے ہیں وہ قومی رازہیں۔

میاں نواز شریف یہ کیوں بھول گئے انکا یہ بیان ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت ،کابینہ اور قومی سلامتی کونسل کو اس پر سر جوڑ کر فیصلہ کرنا ہوگا کے اس طرح قومی راز افشا کرنے سے شخصیات کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔۔میاں نواز شریف کا انٹرویوملک کی سلامتی کے منافی اقدامات کے زمرے میں آئے گا۔