سندھ میں صحت عامہ صفائی اورتعلیم کی ابتر صورتحال ہے، فیصل ندیم

سندھ کے عوام کو احساس محرومی میں دھکیلا جارہا ہے ،سندھ کے شہروں اوردیہاتوں کو کھنڈربنا دیا گیا ہے ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے

اتوار 13 مئی 2018 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء فیصل ندیم نے کہا ہے سندھ میں صحت عامہ صفائی اورتعلیم کی ابتر صورتحال ہے، سندھ کی دھرتی اسلام کی دھرتی ہے یہاں نظریہ پاکستان کا نظریہ پروان چڑھ رہا ،ہے، سندھ کے عوام کو احساس محرومی میں دھکیلا جارہا ہے ،سندھ کے شہروں اوردیہاتوں کو کھنڈربنا دیا گیا ہے ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، ملی مسلم لیگ سندھ کے عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آئی ہے۔

وہ ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام حیدرآباد کے دیہی علاقے جاڑو خان پنہور میںمنعقدہ نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے مرکزی و صوبائی اورضلعی رہنماء بھی موجود تھے۔فیصل ندیم نے کہا ملی مسلم لیگ ایک پرامن سیاسی جماعت ہے، ملی مسلم لیگ 2018ء کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے پورے ملک سے امیدوار کھڑے کرے گی، انہوں نے کہا سندھ کی عوام نے جس قدر محبت اور پیار کا ثبوت دیا ہے اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا آج سندھ کی صورتحال دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ یہاں نہ صفائی کا انتظام ہے ، نہ ہی صحت عامہ کی سہولتیں میسر ہیں یہاں کے باسی نہ جانے کس خطے کے لوگ ہیں ،سندھ کو جان بوجھ کر کھنڈر بنایا گیا ہے، ہم نے سندھ کی عوام کے اندر پید ا ہونے والے احساس محرومی کو خدمت کے ذریعے ختم کرنا ہے ،ہم اقتدار کے رسیا نہیں ہم نے سندھ کے اندر آنے والے طوفانوں سیلابوں میں عوامی خدمت کر کے اپنا کردار پیش کیا ہے آج اس کردار کی بنیاد پر سیاسی دھارے میں شامل ہوئے ہیں ،ہم نے اپنا سلوگن ہی نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کو بنایا ہے ،مگر اس کے باوجو ہم نے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ملا کر اپنا کردار ادا کریں گے ،ہم کسی کے خلاف کوئی بھی محاذ نہیں بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں نظام تعلیم کو بہتر بنانا ہے ،سندھ کے اند رصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے سندھ کے باسیوں کو نہری پانی کے قلت کا سامنا ہے وہ دور کریں گے ،پانی کی منصفانہ تقسیم کریں گے سندھ کے حالات کو بدلنا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایم ایل کے ضلعی کنوینر اکرم عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع کے اور تحصیلی ذمہ داراں بھی مقرر کر کئے ہیں اس کے علاوہ ہم نے یوسی سطح تک کے اپنے ذمہ داراں مقرر کرنے ہیں انہوں نے کہا ہم نے تمام ترجماعتوں کو ساتھ ملا کر چلائیں گے مستقبل میں ان شاء اللہ ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے ،سندھ کو لسانی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئی ،ایک دوسرے کے دست وگریباں میں ہاتھ ڈالے گئے ،لسانیت کی بنیاد پر خون خرابہ کیا گیا ،ملی مسلم لیگ سندھ میں ان لسانی فتنوں کے سامنے ایک بند ثابت ہوگی ، ہم نے کسی سازش کا حصہ نہیں بننا ،ہم مل کر قومیت عصبیت کے یہ بت گرائیں گے اور آپس میں بھائی بھائی بن کر میثاق مدینہ کا عملی مظاہرہ پیش کریں گے۔

محمد عابد، شیراز شورو،محمد خالد سیف ، الی اللہ اظہری ،پرو فیسر عنایت اللہ ملکانی اور دیگر مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کی نفی کرتی ہے اورنظریہ پاکستان کو فروغ دینے والی سوچ کو سیاست میں لا کر پاکستانی معاشرے کو پر امن بنانے کی خواہاں ہیں،انہوںنے کہاکہ اہل پاکستان امریکی محکمہ خارجہ کے ملی مسلم لیگ سے متعلق حالیہ بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یہ تنظیم کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ اس کے باوجود ملی مسلم لیگ کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کرنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ امریکا کو وطن عزیز پاکستان میں نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرنے والی تنظیمیں بھی برداشت نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کی حالت زار کو دیکھا جائے ، حیدر آباد کو مثال سمجھا جائے کہ سندھ گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ، سندھ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے یہاں کرپشن کا بازار گرم ہے کسی بھی شہری کو بنیادی حق حاصل نہیں کہ وہ زندہ رہ سکے اس وقت سیاست کو انتقام کے طور پر پیش کیا جارہا ہے سیاسی چال باز کھلاڑی عوام کی خدمت کے بجائے عوام کو مسائیل میں الجھا رہے ہیں سندھ کی اندر کوئی بھی ادارہ ایسانہیں جس نے کرپشن نہ کی ہو مگر مل کر اس معاشرے کی بہتری کا کردار ادا کریں گے۔