پاکستان سکواش سرکٹ ون برائے مینز اینڈ ویمنز کے میچوں میں فرحان محبوب نے مردوں اور فائزہ ظفر نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان سکواش سرکٹ ون برائے مینز اینڈ ویمنز کے میچوں میں فرحان محبوب نے مردوں جبکہ فائزہ ظفر نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ اتوار کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں پاکستان کے ورلڈ نمبر 125 فرحان محبوب نے اپنے ملکی کھلاڑی اسرار احمد کو 11-7، 11-7، 5-11 اور 11-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان فائنل 43 منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے مدینہ ظفر کو 11-7، 15-13،9-11 اور 11-6 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق سکواش کے نامور کھلاڑی قمر زمان تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی کثیر تعداد، فیڈریشن کے حکام اور سکواش سے لگائو رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :