قومی ٹیم چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) قازقستان روانہ ہو گی

اتوار مئی 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) قومی ٹیم چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) پیر کو قازقستان روانہ ہو گی، ایونٹ 16 مئی سے شروع ہو گا جس میں میزبان قازقستان، پاکستان،، کرغستان اور منگولیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم26 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل ہے، کاشف خواجہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے ٹیم چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔

متعلقہ عنوان :