یتیم بچوں کی مالی امداد کیلئے الخدمت فائونڈیشن مردان کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد ،سیاسی رہنمائوں سمیت عوام کی شرکت

اتوار 13 مئی 2018 21:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع مردان کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد یتیم بچوں کیساتھ مالی امداد اور انکی کفالیت کرنا تھا ، مہمان خصوصی الخدمت کے صوبائی صدر محمد خالد وقاص تھے جبکہ جماعت اسلامی کے قائم مقام ضلعی امیر مولانا صفی اللہ تقریب کی صدارت کررہے تھے ،ان کے علاوہ تقریب میں سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ ،سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ ، تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ،الخدمت ضلعی صدر فرمان ایڈوکیٹ ، غلام رسول ،حاجی الطاف ،سعید اختر ایڈوکیٹ،سید غفار ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر خالد وقا ص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یتیموں کی کفالت کرو غریبوں پر خرچ کرواور زکوة ادا کرو اس میں دین و دنیا کی کامیابی ہے ،آپ کے مال بھی پاک ہوجائے گا جو شخص کسی یتیم کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے پھیرے تو اس کے ہاتھ کے نیچے آنے والے ہرہر بال کے بدلے اسے نیکیاں ملیں گی ۔

متعلقہ عنوان :