سازش کے تحت نوازشریف کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ایم پی اے حاجی شیراز خان

اتوار مئی 21:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ضلعی صدر حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت نوازشریف کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی نائب صدر حاجی سجاد ، ایم پی اے بابرسلیم ،سلطان عارف ، شمشیر خان ، عادل خان کالوخان ، یاسرزمان ایڈوکیٹ ، اسرار خان ایڈوکیٹ ، تحصیل ناظم واحد شاہ ، عامر حیدر یوتھ جنرل سیکرٹری ،اشفاق خان اور دیگر نے شرکت کی۔

ایم پی اے شیراز خان نے کہا کہ چیئرمین نیب جانچ پڑتال کے بغیر نوازشریف کے خلاف کیسز بنارہے ہیں ،،مسلم لیگ ن عوامی قوت بن چکی ہے ،کارکن پارٹی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور نوازشریف کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں گے ۔