مفتی محمود سکول اینڈکالج کے طلبہ کا المعز شوگر ملز کا معلوماتی دور

اتوار 13 مئی 2018 21:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مفتی محمود سکول اینڈکالج کے طلبہ کا المعز شوگر ملز کا معلوماتی دور ہ سکول اینڈکالج سے 61 طلبہ کا گرو پ المعز شوگر ملز پہنچا جہا ں پر المعز شوگر ملز کے چیف منیجر بلا ل بھٹی نے طلبہ اور انکے اساتذہ کا استقبال کیا ملز انتظامیہ نے مفتی محمود سکول اینڈ کالج کے طلبہ کو چقندر سے چینی بنانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیااور طلبہ کوملز کے چار یونٹ کا دور ہ کرایا طلبہ کو بتایا کہ سب سے پہلے چقندر کو مشینوں کے ذریعے صفائی کے عمل کے بار ے میں طلبہ کو آگاہ کیا اور انکو بتایا کہ اس مشین کے پہلے یونٹ میں چقندر کو جب ڈالا جاتاہے تو چقندر سے تمام کثافتیں ختم ہو جاتی ہیں دو سرے یونٹ میں چقندر کا شیرا نکالا جاتا ہے جس کے بعد بوائلر کے عمل کے بعد مختلف کیمیکلز کے ذریعے چینی بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اس موقع پر ملز انتظامیہ کی طرف سے طلبہ کو بتایا گیا کہ چینی بننے کے بعد خود کار نظام کے ذریعے اس کے رنگ کی تبدیلی ہمارے اپنے کنٹرو ل میں ہوتی ہے جس کے بعد کمپیوٹر رائزڈ مشینوں کے ذریعے چینی مقرر ہ مقدار میں بیگز میں بھر جانے کے بعد سیل ہو کر گودام میں منتقل ہو جاتی ہے المعز شوگرملز انتظامیہ نے طلبہ کو بتایا کہ ہمار ی کوشش ہوتی ہے کہ زمیندار و ں کو انکی فصل کی قیمت وقت پر ادا کر دی جا ئے اور اس تمام عمل میں شفافیت ، صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ ملا زمین کو سرکاری طور پر جو مراعات دی گئی ہے وہ انکو دی جا ئیں مفتی محمود سکول اینڈ کالج کے 61 طلبہ ، ہیڈ ٹیچر محمد ارشد ،محمد نعیم ، نذیر احمد عظمت اللہ اور رضوا ن اشرف بھی ہمراہ تھے طلبہ نے اپنے اس معلوماتی دورہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں جو معلومات فراہم کی گئیں ہیں اس سے ہمارے علم میں مزید اضافہ ہوگا اور ہمارے پرنسپل (ر) کرنل اطلس خان آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا اہتمام کرتے رہینگے اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے ملز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہتر ین انداز سے طلبہ کو چقندر سے بننے والی چینی کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :