ڈیر ہ اسماعیل خان ،تیز آندھی اور ہلکی بارش ،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

اتوار مئی 21:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان میں تیز آندھی اور ہلکی بارش ،،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دوپہر کو اچانک گہرے بادل چھا گئے اور شام کو تیز آندھی چلی جسکی وجہ سے ناقص تعمیر ہونیوالے بڑے بڑے سائن بورڈ زمین بوس ہوگئے جسکی وجہ سے اسلامیہ سکول کے قریب اور دیگر مقامات پر بجلی کی دو سے تین جگہ سے تاریں ٹوٹ گئیں اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا پیسکو واپڈا کے حکام نے رات گئے مختلف فیڈرز کی بجلی بحال کردی ،عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے لگائے گئے ناقص سائن بورڈوں کو فوری طور پر ہٹانے اور اسکی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :