سید ولی شاہ آفریدی کا باڑہ کے مختلف علاقوں میںبجلی ٹرانسفارمروںکی چوری پر تشویش کا اظہار ،پولیٹیکل انتظامیہ نوٹس لے مطالبہ

اتوار 13 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے باڑہ کے مختلف علاقوں میںبجلی ٹرانسفارمروںکی چوری کے وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ باڑہ کے متاثرین جو اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں چندہ اکھٹا کر کے ٹرانسفارمر لگائے ہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ٹرانسفارمر چوری ہو رہے ہیں اور پولیٹیکل انتظامیہ خاموش تماشائی کو کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ نے چوروں کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ متاثرین کو پولیٹیکل انتظامیہ ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم سے کم ٹرانفسارمر چوروں کو گرفتار کریں۔انھوں نے کہا علاقہ میں امن و امان کاقیام اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین فرائض میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :