Live Updates

نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں‘طلال چوہدری

اتوار 13 مئی 2018 21:20

نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ساٹھ ہزار جانوں کے ضیاع اور شہادتوں کا ذمہ دار ملک کا غدار نہیں، افسوس کی بات ہے بات ہے غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا، نااہل اسے کہا جارہا ہے جس نے سی پیک کا تحفہ دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات