انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کل منعقد ہوگا

اتوار 13 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) صوبہ بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 15مئی کو جسٹس سردار شمیم خان کی زیر صدات منعقد ہوگا جس میں آرپی او ، انسدا د دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز ،سیکرٹری ہوم ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ،آئی جی جیل خانہ جات ، پراسکیوٹر جنرل ، سی ٹی او لاہور اور ڈی جی فرانزک لیب سمیت دیگر افسران شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز مقدمات نمٹانے اور زالتو مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :