ْ نواز شریف کا پاکستان سے دہشت گرد بھارت بھیجنے کا بیان ملک سے غداری ہے مودی کے یار اور وطن کے غدار پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ممبئی حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ منصوبہ تھا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

اتوار 13 مئی 2018 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان سے دہشت گرد بھارت بھیجنے کا بیان ملک سے غداری ہے مودی کے یار اور وطن کے غدار پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ممبئی حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ منصوبہ تھا نواز شریف نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانیہ پر مہر لگا دی ہے نواز شریف نے آج تک کل بھوشن کی جاسوسی بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر زبان نہیں کھولی نواز شریف ریاست کے لئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے بھارتی و امریکی بیانیہ کی تائید کرنے والے نواز شریف نے بھارت دوستی میں ہر حد عبور کر لی ہے نواز شریف پاک فوج کے خلاف عالمی سازش کا مہرہ بن چکا ہے میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے انہوں امریکی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے جوابی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں امریکی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آ گیا ہے مسلم حکمران القدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کے خلاف آواز اٹھائیں امریکہ کی اسرائیل نوازی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہو گا۔