مستونگ ، مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا

اتوار مئی 21:20

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق مستونگ میں اسٹیڈیم روڈ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹکری ابراہیم جاں بحق جبکہ نذر محمد زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :