شدت پسندی اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے،الحاج مفتی محمد حیات القادری

اتوار مئی 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ امن، محبت اور رواداری عاشقان رسول کی شناخت ہے شدت پسندی اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے، وفاداروں اور غداروں کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں قوم کرے گی۔

(جاری ہے)

الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید کہ ہم بارود نہیں درود والے ہیں اہل سنت کی روشن تاریخ تباہ نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امن کا راستہ نہیں چھوڑیں گے چند خاندانوں کی مسلسل حکمرانی نے سیاست کو موروثیت میں بدل دیا ہے ،علماء مذہب کا غلط استعمال روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :