ہدایت الرحمان بلوچ و دیگر کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کے احتجاج پر لاٹھی چارج و گرفتاریاں کی مذمت

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، مولانا محمد عارف دمڑ نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کے احتجاج پر لاٹھی چارج ،گرفتاریاں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہیں ،حکمران نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے بے روزگارپڑھے لکھے نوجوانوں کو مزید پریشان کر رہے ہیں ،روزگار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے یہاں روزگار کوفروخت اور پارٹی جیالوں میں تقسیم کرنے سے نواجوانوں میں احساس محرومی بڑھی ہے نوجوان غم وغصہ میں ہے حکومت نوجوانوں بلخصوص این ٹی ایس کے نوجوانوں کو روزگار دیں تاکہ احساس محرومی وبے روزگاری میں کمی آسکیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے این ٹی ایس پاس بے روزگارنوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت این ٹی ایس پاس نوجوانوں سے مزاق بند کریں ان کے جذبات سے نہ کھیلیں بلکہ انہیں روزگار فراہم کریں تاکہ معاشی پریشانی ومسائل اور احساس محرومی سے نجات مل سکیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا محمد عارف دمڑنے مزید کہاکہ جماعت اسلامی بے روزگار نوجوانوں کیساتھ ہے ہم ان کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے پہلے بھی ہم نے ان کیلئے جدوجہد کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،بلوچستان میں کارخانے اور نجی شعبے میں روزگارنہ ہونے کے برابرہے زراعت بھی خشک سالی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے حکومتی سطح پر روزگار اہل وپڑھے لکھے افراد کو میرٹ کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے نوجوان اور پڑھے لکھے بے روزگار پریشان ہیں حکومت سرکاری اور نجی سطح پر نوجوانوں کوروزگار فراہم کریں روزگارنہ ہونے سے معاشی ،معاشرتی پریشانی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوان منشیات ودیگر برائیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کے ذمہ دار حکومت ہے ۔