ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے اجلاس

ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء رمضان المبارک کے موقع پر ضلع قصور میں کسی قسم کی فر قہ وا ریت کو ہو ا نہ دیں اور اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں اور کو ئی مذہبی منا فر ت پھیلا نے والی تقا ریر ،لٹر یچر ،آڈیو ،ویڈیو کیسٹ اوربینرز نہ لگائیں ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے خطاب

اتوار مئی 21:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس قصور میں رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام کیساتھ اجلاس کا انعقا د ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو رمضان المبارک کے دوران مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء رمضان المبارک کے موقع پر ضلع قصور میں کسی قسم کی فر قہ وا ریت کو ہو ا نہ دیں اور اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں اور کو ئی مذہبی منا فر ت پھیلا نے والی تقا ریر ،لٹر یچر ،آڈیو ،ویڈیو کیسٹ اوربینرز نہ لگائیں ۔

(جاری ہے)

جیسا کہ گزشتہ سال تما م مکا تب فکر کے علما ء اکرام اور ممبران امن کمیٹی نے پولیس کے سا تھ مل کر رمضان المبارک پر امن گزا رنے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔ امسال بھی مو جو دہ ملکی حالا ت کے پیش نظر ،ممبران امن کمیٹی اور تمام مکا تب فکر کے علما ء اکرام مل کر رمضان المبارک کو پر امن گزاریں ۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پر وف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی،انہوں نے کہا لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال اور شعلہ بیان تقاریر کرنے والے علماء اکرام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جس پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے رمضان المبارک کے دوران پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔آخر میں اجتما عی دعا کی گئی کہ اللہ تعا لی رمضان المبارک میں اپنی بر کتوں کے نزول کے سا تھ پو رے ملک کو حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں حا لا ت سے نپٹنے کی تو فیق عطا ء فر ما ئے آمین ۔