قصور پولیس کی بڑی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کی 36سے زائد وارداتوں میں ملوث عامری گینگ کے سرغنہ سمیت تین ارکان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 25عددموٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ تین عدد پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 13 مئی 2018 21:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کی 36سے زائد وارداتوں میں ملوث عامر عرف عامری گینگ کے تین ارکان سرغنہ عامر عرف عامری ،اللہ دتہ اور ذیشان کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 25عددموٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ تین عدد پسٹل برآمد،موٹرسائیکلیں مالکان میں تقسیم ،سماجی حلقوں کا پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے تھانہ اے ڈویژن میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ملزم عامر عرف عامری نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک موٹرسائیکل چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو سکولوں،کالجز،پارکنگ سٹینڈ،مساجد ،شادی ہال اور دیگر پبلک مقامات پر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے علاقہ تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن موٹرسائیکل میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا بازار گرم کررکھا تھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ سعید احمد کی زیر نگرانی ، ایس ایچ اواے ڈویژن حاجی محمد اشرف،انچارج چوکی پرانا لاری اڈا سب انسپکٹر علی اکبر و دیگر ملازمان پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں نے شب و روز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عامر عرف عامری گینگ کے تین ارکان کوٹریس کرکے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے 25عدد موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے،پریس کانفرنس کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن نے موٹرسائیکل مالکان میں تقسیم کی ،تھانہ اے ڈویژن پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے سماجی حلقوں نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام اور تعر یفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔