ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر حافظ آباد نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی سابقہ گریڈز میں تنزلی کر دی

اتوار مئی 21:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر حافظ آباد نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو اعلی تعلیمی قابلیت پر دی گئی اضافی ترقیاں ختم کرنے کے احکامات صادرکردیئے۔ جس کے بعد ضلع بھر کے سینکڑوں اساتذہ میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی قابلیت کے حامل ای۔ایس۔

ٹی۔ ایس۔وی، ڈی۔ایم اور ایس۔ایس ۔ٹی اساتذہ کو تین تین ایڈوانس ترقیاں دی جارہی تھیں۔ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرحافظ آباد نے گذشتہ روز سی۔ای۔او ایجوکیشن اور ڈی۔ای۔اوز سمیت تمام تعلیمی افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال قبل ایس۔ایس۔ٹی کا سکیل 15سے بڑھا کر سکیل 16اور ای۔ایس۔ٹی کا سکیل 9سے بڑھا کر سکیل 14کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چنانچہ مذکورہ سیٹوں کے اپ گریڈ ہونے کے بعد اساتذہ اضافی ترقیوں کا استحقاق نہیں رکھتے تھے۔

جس پر انہوں نے ضلع بھر کے تمام تعلیمی افسران کو سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اضافی ترقیاں کاٹ کر سروس بکوں میں نئے سرے سے پے فکسیشن کا حکم جاری کیا ہے ۔متحدہ محاذ کے ضلعی راہنمائوں ریاض احمد تارڑ، فیاض احمد وڑائچ، زبیر احمد ہنجرا، عقیل آزادسمیت دیگر اساتذہ رہنمائوں نے اس اقدام کو اساتذ ہ دشمنی پالیسی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی دوسرے ضلع میں ابھی تک اس قسم کا کوئی حکم جاری نہ ہوا ہے۔ اور نہ ہی کسی استاد کی اضافی ترقی ختم کی گئی ہے۔ صرف حافظ آباد ضلع کے اساتذہ کو تختہ مشق بنانا ظلم وذیادتی ہے ۔ جس کے خلاف وہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :