چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں بھٹہ مالکان پر چھاپوں گرفتاریوں کی شدید مذمت

فیلڈ افسران اپنے مقدمات کی تعداد تعداد پوری کرنے کیلئے بے بنیاد مقدمات کااندراج کر کے گرفتاریاں اور بھٹے سیل کر رہے ہیں،ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

اتوار 13 مئی 2018 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں بھٹہ مالکان پر چھاپوں گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو کاروبار بندکرنے پر مجبور ہو جائیں گے وہ گز شتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کو گناہ سمجھتے ہیں لیکن فیلڈ افسران اپنے مقدمات کی تعداد تعداد پوری کرنے کیلئے بے بنیاد مقدمات کااندراج کر کے گرفتاریاں اور بھٹے سیل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے آرڈیننس کے مخالف نہیں بلکہ اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں لیکن اس کی کچھ شقوں پر شدید تحفظات ہیںکام کرنے والے مزدوروں کے خاندان بھٹوں پر رہتے ہیں ان کے بچوں کو ہم کس طرح وہاں سے باہر نکال سکتے ہیںاگر بچے بھٹوں پر کھیل بھی رہے ہوں توفیلڈ افسران انہیں زبردستی اینٹ پکڑا کر تصاویر بنا لیتے ہیں او رمقدمات کا اندراج کرایاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :