خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کتے کی کاٹنے کی ویکسئین عرصہ دراز سے غائب متاثرہ افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اتوار 13 مئی 2018 21:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کتے کی کاٹنے کی ویکسئین عرصہ دراز سے غائب متاثرہ افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب ،پنجاب بھر میں خصوصا جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات فراہمی کا دعویٰ کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم بھی خرچ کر رہی ہے مگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صورتحال اس کے بر عکس ہے ان تمام دعوئوں کے باوجود ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسیئن عرصہ دراز سے ختم ہے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قائم صحت کے مرکز میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی آئے روز تعداد تو بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے مگر ویکسئین کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور ہے بلکہ کتے کے کاٹنے سے شدید متاثرہ افراد کے پاگل ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے غریب لوگوں میں کرایہ بھر کر ہر تیسرے روز نشتر ہسپتال جا کر ویکسئین کروانے کی سکت بھی نہیں شہری حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ خانیوال کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عرصہ دراز سے ویکسئین کی عدم دستیابی کا نوٹس ضرور لیں اور اس سہولت کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔