سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کے اعزاز میں ٹی ایم اوز کے زیراہتمام کل پشاور میں تقریب منعقد کی جائے گی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے اعزاز میں تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریٹرز (ٹی ایم اوز) نے کل 15 مئی کو پشاور میں ایک تقریب اہتمام کیا ہے جس میں صوبے بھر سے ٹی ایم اوز اور محکمہ بلدیات کے افسران شریک ہوں گے اور عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تحصیل ناظمین نے بھی عنایت اللہ خان نے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کے میزبان اے این پی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم گلزار بابک تھے اور تما م جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظمین نے عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ 15 مئی کو تقریب لوکل گورننس سکول حیات آباد میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :