خد ائی خد متگار احر ار خٹک کا حلقہ این اے 25سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلان

اتوار 13 مئی 2018 21:20

نو شہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) اے این پی مر کزی رہنما بز ر گ سیا ستدا ن اور خد ائی خد متگار احر ار خٹک نے حلقہ این اے 25سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر ا مقابلہ اے این پی یا ان کے نامز دامیدوار کے ساتھ نہیں بلکہ میرا مقابلہ اے این پی کے نظریاتی مفادات کی خاطر اسٹیبلشمینٹ اور سامر اجی قو تو ں کے ایجنٹ پرویز خٹک سمیت ا ن تمام سیاسی جماعتو ں کے امیدوار وں کے ساتھ ہے جو نظر یاتی نہیں بلکہ پیراشوٹ کے ذریعے اتار ے گئے ہیں اور پسے ہو ئے طبقے کے احسا س محر ومی کا خاتمہ کر نے کے لئے این اے 25سے آزاد حیثیت سے با چا خان اور ولی خان کی پالیسیو ں اور فلسفے کے مطابق لڑ نے کا اعلان کر تا ہو ں۔

ان خیالات کا اظہا رانہو ںنے اتوار کو نو شہر ہ پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احر ار خٹک نے اپنی پریس کانفر نس کے دورا ن کہا کہ میں اے این پی کے خلاف نہیں ہو ں میر امقابلہ اے این پی اور ان کے امیدوار وں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ میں تو با چا خان اور ولی خان کا پیغا م لے کر انتخابی دنگل میں کو د پڑ ا ہوں زندگی کامشن یہی ہے کہ ولی خان اور با چہ خان کی فکر ، فلسفے اور نظریا ت کو پیغا م بنا کر گھر گھر پہنچا ئو ں انہو ںنے کہا کہ میر ا اے این 25پر اصل مقابلہ پر ویز خٹک اور دیگر سیا سی جماعتو ں کے پیر ا شو ٹر امیدوار وں کے ساتھ ہے کیونکہ ملک کی تما م سیاسی جماعتو ں نے نظریاتی کارکنو ں کو دیو ار سے لگا یا اور پیر اشوٹ کے ذریعے آنے والو ں کا ٹکٹو ں سے نو از ا جا رہا ہے ۔