ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا ، برآمدات پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، حکومت نے تاجر برادری سے کیے تمام وعدے پورے کیے ، عام انتخابات جولائی میں ہونگے جو بھی حکومت آئے گی پالیسیاں جاری رہینگی ، ہم نے اپنے دور میں بجلی اور گیس کے کارخانے بھی لگائے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیمبر آف کامرس کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

اتوار مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا ، برآمدات پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، حکومت نے تاجر برادری سے کیے تمام وعدے پورے کیے ، عام انتخابات جولائی میں ہونگے جو بھی حکومت آئے گی پالیسیاں جاری رہینگی ، ہم نے اپنے دور میں بجلی اور گیس کے کارخانے بھی لگائے ۔

وہ اتوار کو لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نے 17 سو کلومیٹر موٹروے مکمل ہو چکی ہے ۔ حکومت نے کاروبار میں اضافے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اربوں کے منصوبے مکمل کیے گئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف جمہوریت سے وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ یقین ہے کہ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی ۔ ملکی شہری ہونے کے ناطے ہم پر ٹیکس ادا کرنا قانونی ذمہ داری ہے کیونکہ ٹیکسوں سے ہی ملک کا نظام چلتا ہے ۔ تاجر برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ ملک میںکاروبار بڑھنے سے ہی وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ برآمدات پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ حکومت نے تاجر برادری سے کیے تمام وعدے پورے کیے ۔ برآمدات کے بڑھنے سے کاروبار اور انکم ٹیکس میں اضافہ ہو گا ۔ عام انتخابات جولائی میں ہونگے جو بھی حکومت آئے گی پالیسیاں جاری رہینگی ۔ ہم نے اپنے دور میں بجلی اور گیس کے کارخانے بھی لگائے۔