عمران نیازی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، وسطی پنجاب کے بہادر لوگ ایسے بزدل کو اپنا لیڈر نہیں مانتے جو کارکنوں کو میدان میں مار کھانے کے لئے اکیلا چھوڑ دے اور کود گھر سے باہر نہ نکلے،لوٹوں اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل پی ٹی آئی انتخابات سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی،عمران نیازی کے سارے دعوے قطعی طور پر جھوٹے ہیں،کے پی کے عوام ان کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں، اس لئے عمران نیازی کے پی کا رغ ہی نہیں کرتے

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکریٹری نرگس فیض ملک

اتوار مئی 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ وسطی پنجاب کے بہادر لوگ ایسے بزدل کو اپنا لیڈر نہیں مانتے جو کارکنوں کو میدان میں مار کھانے کے لئے اکیلا چھوڑ دے اور کود گھر سے باہر نہ نکلے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نرگس فیض ملک نے کہا کہ لوٹوں اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل پی ٹی آئی انتخابات سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے سارے دعوے قطعی طور پر جھوٹے ہیں۔ کے پی کے عوام ان کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ اس لئے عمران نیازی کے پی کا رغ ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور رکھنے والے نوجوان ایسے شخص کو کیسے اپنا رہنما مان سکتے ہیں جن کی زبان سے دوسروں کے خلاف برائی کے سوا کوئی لفظ نہیں نکلتا۔ نرگس فیض ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی خانہ بدوشوں اور لوٹوں کا بوجھ اٹھائے جلد ہی ڈوب جائے گی۔