محراب پور میں کاٹن فیکٹریاں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں

فیکٹریوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کا عدالتی حکم پر تا حال عمل درآمد نہ کیا جا سکا

اتوار مئی 21:20

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) محراب پور میں کاٹن فیکٹریاں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق محراب پو ر میں کاٹن فیکٹریاں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں ہر سال کی طرح اس سال بھی کپاس کا سیزن شروع ہونے میں کچھ ماہ باقی لیکن کاٹن فیکٹریاں شہر سے باہر منتقل نہیں کی جارہیں فیکٹری مالکان نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے موجودہ فیکٹریوں کی مرمت شروع کردی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام کو تکلیف دہ سیزن گزارنا پڑے گا ان کاٹن فیکٹریوں کی وجہ سے شہر کے کئی لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ یہ فیکٹری مالکان نے کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اس سال بھی کاٹن فیکٹریاں موجودہ جگہ پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان فیکٹریوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ سے پٴْرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان فیکٹریوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :