اداروں کے درمیان ٹکرا? قومی مفاد میں نہیں ہے، سابق وزیراعظم کا ممبئی واقعہ پر حالیہ بیان افسوس ناک اورملک دشمنی کے مترادف ہے، بروقت وشفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے،ممتازحسین سہتو

اتوار مئی 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ قومی مفاد میں نہیں ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا ممبئی واقعہ پر حالیہ بیان افسوس ناک ہے، بروقت وشفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ موجودہ ملکی بحران کا واحد حل غیرجانبدار نگران حکومت کاقیام اور صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، تمام اداروں کو بھی اپنے اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کا ممبئی واقعات کے متعلق حالیہ بیان اداروں میں ٹکراؤ اور ملک دشمنی کے مترادف ہے،اگر ان کو یہ سب معلوم تھا تو چار سال وزیراعظم رہنے کے وقت کیوں خاموش رہی صوبائی رہنمائ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا سیکورٹی اداروں کیخلاف بیان قومی المیہ ہے، اس سے موصوف کی بھارت نوازی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،،پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے۔#