اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو اور سکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیو ز پیپرایڈیٹرز ( سی پی این ای) کے حالیہ انتخابات میں عارف نظامی کو صدر ڈاکٹر عبدالجبار خٹک کو جنرل سیکریٹری سمیت دیگر منتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب باڈی ملک میں آزادی صحافت، جمہوریت کے فروغ اور مظلوم عوام کی داد رسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔#