گورنر سندھ محمد زبیر سے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات
ملاقات میں امن و امان جمہوریت کے تسلسل میں صحافت کے کردار اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اتوار 13 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا ستون اور جمہوری ادارو ں ،سماجی شعبہ جات اور عوامی فلاح وبہبود کے ضمن میں شروع ہونے والے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے، صحافت نے جمہوریت کے قیام ، تسلسل او ر استحکام میں بے پناہ قربانیاں دیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہونے والے ہیں جس میں شفافیت کے عمل کوہر صورت یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں ، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو اہم کردار ادا کرنا ہے اس ضمن میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، افواہوں اور بے یقینی کے ماحول میں سرمایہ کاری پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو تے ہیں جس سے قومی معیشت پر بھی گہرے منفی اثرات پڑتے ہیں جو کہ مستحکم معیشت ، قومی اتحاد اور پرامن فضا کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں عوام کو درست حقائق سے آگاہ کرنا صحافت کی اولین ذمہ داری ہے ، اصل حقائق سے آگاہی سے ہی افواہوں اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ئ میں عوام نے تین صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کو حکومت کا موقع فراہم کیا ،صوبوں کی کارکردگی کی بنیاد پرہی عوام 2018 ئ میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے یہ ایک اچھا اور ملک کے لئے بہتر موقع ہے کہ جب کارکردگی کی بنیاد پر عوام اپنے نمائندے منتخب کرینگے، مثبت مسابقتی ماحول پیدا ہونے سے ہی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی یقینی ہے۔ ملاقات میں نو منتخب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک،سینئر نائب صدر امتنان شاہد ، ایاز خان ، اکرام سہگل ، رحمت علی رازی ، طاہر فاروق، عارف صدیق بلوچ ، جوائنٹ سیکریٹری عامر محمود ، فنانس سیکریٹر ی حامد حسین عابدی ، اطلاعات سیکریٹر ی عدنان ملک ،ضیاشاہد ، محمد طاہر ، ایاز خان ، مظفر اعجاز ، سہیل دانش ، کاظم خان ، انور ساجدی ،بشیر احمد میمن ، عبد الخالق علی ، مقصود یوسفی اور دیگر ایڈیٹرز شامل تھے۔ #مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.