جیکب آباد، درندہ صفت شوہر نے دوبچوں کی ماں کو سیاہ کاری کے الزام میں گلا دبا کر قتل کردیا

سفاک ملزم ش گھر کے قریب نہر میں پھینک کر فرار ہوگیا ، مقدمہ درج نہ کیا جا سکا

اتوار مئی 21:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) درندہ صفت شوہر نے دوبچوں کی ماں کو سیاہ کاری کے الزام میں گلا دبا کر قتل کردیا لاش نہر میں پھینک کر فراراطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدودمیں واقع قصبہ علی بخش عمرانی میں درندہ صفت شوہر عبدالستار لاشاری نے اپنی 28سالہ بیوی مسمات نصیباں کو سیاہ کاری کے الزام میں گلا دباکر قتل کردیا اورلاش گھر کے قریب نہر میں پھینک کر فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی پولیس کے مطابق مقتولہ دوبچوں کی ماں تھی شوہر نے ڈوپٹے سے گلا دباکر بیوی کو قتل کیاہے مزید تفتیش جاری ہے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :