نوازشریف نے ملک دشمن بیان دے کر نریندر مودی کو خوش کیا ہے، شیری رحمان

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو اقدام اٹھائے ہے ان کو بھی دھچکا لگا ہے ،معلوم نہیں نواز شریف کو اس بیان سے کیا تقویت ملے گی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر کھڑا ہے اور 70ہزار لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ پیش کیا ، 3مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو اپنے الفاظ سو چ سمجھ کر استعما ل کرنے چاہیے ایک ایسے وقت میں جب طاقتور قوتیں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو ہدف بنارہی ہے ،یہ بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا ، پیپلز پارٹی ہر سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گی اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ملک کا امیج خراب کرے، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے ممبئی حملے سے متعلق مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے یہ ملک دشمن بیان دے کر نریندر مودی کو خوش کیا ہے اور اس کے بیان پر ٹھپہ لگا دیا ہے غیر ذمہ دار انہ بیان پر ساری دنیا نے سوال اٹھانا شروع کردئیے ہیں اور پیپلز پارٹی کو اس بیان پر سخت تشویش ہے وہ اتوار کو بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی حمیرا علوانی ،،پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،راشد ربانی ،شکیل چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔ایک سوال پر شیری رحما ن نے کہا کہ نواز شریف کے اس بیان سے پورے ملک کے عوام میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو اقدام اٹھائے ہے ان کو بھی دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم نہیں نواز شریف کو اس بیان سے کیا تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر کھڑا ہے اور 70ہزار لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔انہو ںنے کہا کہ 3مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو اپنے الفاظ سو چ سمجھ کر استعما ل کرنے چاہیے ایک ایسے وقت میں جب طاقتور قوتیں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو ہدف بنارہی ہے۔

یہ بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گی اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ملک کا امیج خراب کریں۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے کا واقعہ بھارت میں ہوا تھا اور اس کے 90فیصد ثبوت بھی وہیں موجود ہیں۔۔نواز شریف نے توقع کے خلاف بیان دیتے ہوئے یہ بات ثابت کی ہے ہم تو ڈوب رہے اور آپ کو بھی ڈبودیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ سخت مؤقف اختیار کیا اور اس کی پاداش میں ہماری لیڈر بے نظیر بھٹو صاحبہ کو شہید کیا گیا ہم نے اپنا موقف نہیں بدلا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی اور اس تنظیم سے وابستہ لوگوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا۔اس کے برعکس نوازشریف نے ان تنظیموں سے اتحاد کیا اور انہیں اپنی صفوں میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف کی جانب سے جو بیا ن دیا گیا ہے اس پر پوری دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ہم آزادی اظہار رائے کے خلاف نہیں لیکن بھارت کے چینل جو کچھ دکھارہے ہیں ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور ہمارے لیے عوام اصول اور نظریہ ہمارے لیے اہم ہیں۔اس موقع پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمرا ن خان کا پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری کا راؤ انوار سے تعلق جوڑنے کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔۔عمران خان کا نام پاکستان کی عوام نے طالبان خان رکھا ہوا ہے۔راؤ انوار کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد سارے حقائق سامنے آجائیں گے۔#