کراچی اب کبھی قاتلوں، چوروں، ڈاکوؤں اور فریب دینے والوں کا ساتھ نہیں دے گا، علی اکبر گجر

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی میں ناکام جلسیوں کو کراچی کے امن کی بحالی پر عوام کا مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اب کبھی قاتلوں، چوروں، ڈاکوؤں اور فریب دینے والوں کا ساتھ نہیں دے گا.

(جاری ہے)

کراچی کوپاکستان کا معاشی انجن کہہ کر اس شہر کو تباہ کرنے والوں نے کراچی کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے، کراچی کے نوجوانوں کو کتاب کی بجائے کلاشنکوف کی طرف راغب کیا کراچی کے کاروباری طبقات کو بھتوں کی پرچیوں کے ذریعے ڈرا دھمکا کرشہر میں جرائم کو بڑھاوا دیا، کراچی کی صنعت کو اغو ا برائے تاوان کا ہدف بنا کر شہر کے مزدوروں کے گھروں کے چولھے بجھائے .

پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اکثریت نہ رکھنے کے باوجود ہر دور میں سندھ کے عوامکے مسائل اورکراچی کے زخموں پر مرہم رکھا

متعلقہ عنوان :