جامعہ کراچی ایم فل / پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں2850 امیدواروں کی شرکت

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) جامعہ کراچی میں گذشتہ روز(13 مئی) کو ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے طلبائ وطالبات کا داخلہ ٹیسٹ متعلقہ شعبہ جات / سینٹرز/ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا،جس میں2850طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق امسال کلیہ علوم میں داخلوں کے لئے 1162 ،کلیہ فنون وسماجی علوم میں611 ،کلیہ تعلیم میں 117 ،کلیہ قانون میں 38 ،کلیہ معارف اسلامیہ میں 361 ،کلیہ کلیہ نظمیات وانتظامی علوم میں 205 ،کلیہ علم الادویہ میں 198 جبکہ کلیہ طب میں داخلوں کے لئے 158 طلباوطالبات نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان نے رئیس کلیہ سماجی علوم اور بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے کنوینرایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹر محمد احمد قادری کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اورٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تمام شعبہ جاتی تحقیقی کمیٹی کے ممبران نے نتائج جانچ کربورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے آفس میں جمع کرادیئے ہیں۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست 17 مئی 2018 ئ کو جامعہ کی ویب سائٹ ( www.uok.edu.pk ) پر اًپ لوڈ جبکہ شعبہ جاتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی،بعد ازاں ایم فل ،پی ایچ ڈی کے کامیاب امیدواروںکے انٹرویو لئے جائینگے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کمرہ امتحان کے اردگرد غیر متعلقہ ا فراد کاداخلہ ممنوع تھا۔

ٹیسٹ انتہائی پرسکون ماحول اور نظم وضبط کے ساتھ منعقد ہوئے۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوار انٹرویوز کی تاریخ کے لئے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یڑنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔ #

متعلقہ عنوان :