نواز شریف نے استحکام پاکستان پہ کاری ضرب لگائی ہے، مصطفی کمال

بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا حکومت پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو استحکام پاکستان کے خلاف سنگین سازش قرار دیتے ہوے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف نے قومی سلامتی کے حلف کی نفی کی ہے ممبئی حملہ میں پاکستان کا ذکر کسی منفی انداز میں لیکر نواز شریف نے استحکام پاکستان پہ کاری ضرب لگائی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے نواز شریف کے بیان کو بنیاد بناکر پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاشروع کر دیا ہے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا حکومت پاکستان کی بنیادی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اپنے بیان کی صفائی میں جواب نہیں دیتے تو انکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا چاہیے۔#