Live Updates

فاٹا کو 10ہزار ارب روپے کا پیکج اور اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات بڑی کامیابیاںہیں،الحاج شاہ جی گل آفریدی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو دسہزار ارب پیکج اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں نمائندگی بڑی کامیابی ہیں، پاکستان و افغانستان میں امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جس کیلئے مذاکرات جلد شروع ہوں گے ،جن کے لیے پاکستان نے کمیٹی بنائی ہے جس کا میں بھی ممبر ہوں جو جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

جمرود سورکمر حوالداری چوکی میں قبیلہ اسد خیل کی طرف سے منعقدہ حمایتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے جن کو پارلیمنٹ نے منظوری دی جس پر ہم تمام مکاتب فکر کے مشکور ہے اور انشاء اللہ آئین آرٹیکل 247 بہت جلد ختم ہو جائے گا،قبائلی علاقوں میں موجودہ نظام کی وجہ سے عوام کو بنیادی حقوق نہیں ملے رہے ،اس لیے اس نظام کا خاتمہ وقت کی ضرورت تھی جن کا خاتمہ کردیا،فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر پاکستان نے منظوری دے دی جس سے اب یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے جس سے قبائیلی عوام کو بنیادی انسانی حقوق مل جائے گے جبکہ قبائلیوں کو اپیل وکیل اور دلیل کا حق حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو حقوق زرداری، نواز،عمران کے بچوں کو حاصل ہے وہ حقوق و قبائیلی بچوں کا بھی حق ہے جبکہ ریگی للمہ زمین کا مسئلہ کے حل میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک رکاوٹ ہے جنہوں نے سخت شرائط بنائے تھے ریگی للمہ زمین کوکی خیل قبیلے کا حق ہے اس حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گے۔ انہوں نے فاٹا اصلاحات اس ماہ میں نافذ کردیا جائے گا جبکہ قبائیلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات 2018 میں منعقد کیے جائے گے۔

اانہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو تین فیصد حصہ ملنے سے قبائیلی علاقوں کو دس سال میں ایک ہزار ارب روپے ملے گے جس سے قبائیلی علاقوں کی پسماندگی دور ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ نیابت میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے جبکہ باقی میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس میں جمرود بجلی گریڈ اسٹیشن،سولر ٹیوب ویلز،رابطہ سڑکیں و پل جبکہ تعلیم و صحت میں اصلاحات کرکے 70 فیصد عوام کے بہبود کے لیے استعمال میں لایا گیا۔

جلسہ عام سے ملک نصیر احمد کوکی خیل، ملک عطاء اللہ جان کے فرزند ملکزادہ الیاس کوکی خیل احمد شاہ فریدخیل، قاری سید عالم شینواری -الفت ملاگوری اسماعیل طورخیل مرحوم کے فرزند ملک نجیب خان عثمان شاہ،ملک تاج آفریدی،قابل خان،جلیل طورخیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات