ْفاٹا میں ایم ایم اے کی تشکیل نہ کرنا قبائلی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، سائل خان آفریدی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) خیبرایجنسی تحصیل جمرود جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری سائل خان آفریدی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کی فاٹا میں ایم ایم اے کو تشکیل نہ کرنا قبائلی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،قبائیلی عوام محب وطن اور اسلام پر مرمٹنے والے ہیںاسلئے انکا بھی حق بنتا ہے کہ اپنے عوام کی خدمت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکرموثر طریقے سے آواز اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے پاکستان کے شہریوں کے لئے ایک نظام جبکہ فاٹا کے عوام کیلئے دوسرا نظام معنی خیز ہے، دونوں پارٹیوں سمیت ایم ایم اے میں شامل دیگر پارٹیوں کے اکابرین کو فاٹا کے عوام بارے لازمی سوچنا چاہئے اور جتنی جلد ہوسکے فاٹا بھر میں ایم ایم اے کی تشکیل کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے عوام کی دیرینہ خواہش پورا ہوسکے اور ایک مضبو ط آواز بن کر اپنے محرومیوں کے ازالہ کیلئے بھرپور طریقہ سے کردار ادا کرسکے۔