حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کو اپنے آقائوں کے ہاتھوںفروخت کرنیکی سازش تیارکر رہے ہیں ، شیرباز قریشی ودیگر

اتوار 13 مئی 2018 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریڑی مالیات شیرباز قریشی اور سب ڈویژن گلگت کے صدر کریم خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے اصل قاتل پیکج اب مامنے آ چکا ہے جس میںگلگت بلتستان کے عوام کو مکمل طور پر قتل کیا جا چکا ہے، حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کو اپنے آقائوں کے ہاتھوںفروخت کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں جس کو گلگت بلتستان کے عوام مسترد کرتے ہیں، پہلے ہی حقوق سے محروم قوم کو اب مذید محرومیوںکا شکا ر ہونا پڑ رہا ہے ، جس سے اس قوم کے اندر احساس محرومی میںاضافہ ہونا فطری عمل ہے حفیظ الرحمن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر اس خطے کو فروخت کرنے کی کوشش کی ۔

اب پیپلز پارٹی حفیظ لرحمن کی طرف سے مسلط کردہ پیکج کے اصل چہرے کو عوام کے لاے گی جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے دیا گیا عوام دوست پیکج کو قاتل پیکج قرار دینے والے اب اس پیکج کے بارے میںخاموش ہیںجوکہ ایک حیران کن بات ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ الرحمن ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے علاقے میںتفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور سی پیک کے خلاف سازش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم ممبر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے گلگت بلتستان کے ایک عظیم سپوت ہونے کا کردار ادا کیا اور ۰۲ لاکھ عوام کی ترجمانی کی۔