وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی

اتوار مئی 21:30

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے وزیرداخلہ احسن اقبال کے اب تک ہونے والے علاج کے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،ْ وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔