پتنگ کی ڈور بازو پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا

اتوار مئی 21:40

گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پتنگ کی ڈور بازو پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا ، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کا رہائشی عمرموٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر اسکے بازو پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی جسکے باعث نوجوان زخمی ہو گیا ، تاہم مضروب نوجوان کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈصٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،دوسری جانب تھانہ سبزی منڈی پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :