پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ کشمیر کاز کیلئے بڑے اہم کام کئے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا

خرم دستگیرخان کا اسٹیٹ لائف سٹاف یونین سی بی اے آزاد کشمیرکے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار مئی 21:40

گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ کشمیر کاز کیلئے بڑے اہم کام کئے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج آزاد کشمیر سے آے ہوے وفد راجہ محمد سرور صدر اسٹیٹ لائف سٹاف یونین CBA آزاد کشمیر ویگر سے ملاقات کرتے ہوے کیا ،راجہ محمد سرور نے اس موقعہ پر وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اہلیان گوجرانوالہ کے لئے بڑے اعزاز اور مسرت کی بات ہے جنہوں نے پاکستان بالخصوص گوجرانوالہ کے لئے ترقی اور فلاح بہبود کے اہم کام کئے ، اس موقعہ پر مئیر شیخ ثروت اکرام،،مسلم لیگ ن کے راہنما ملک ظفر حسین ،جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلی مولانا حافظ محمد رفیق قادری,عمر جاوید بٹ چئیرمین ،یاسر اسلم بٹ چیئرمین،ر انا حافظ حماد محمود،صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر،راجہ محمد حسن ،راجہ محمد حسنین ودیگر بھی موجود تھے۔