سی ٹی او کا سیکورٹی کے پیش نظر ڈالفن فورس اور ایلیٹ جوانوں کے ہمراہ ضلع بھر کا دورہ

اتوار مئی 21:40

گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سیکیورٹی کے پیش نظر ڈولفن پولیس اور الیٹ جوانوں کے ہمراہ ضلع بھر کا دورہ کیا ،گرجاگھروں کے سیکیورٹی انتظامات اور پولیس ناکہ بندی پوائنٹس کی چیکنگ کی ، ایمن آباد اور وزیر آباد میں واقع خریداری گندم مرکز کا دورہ کیا ،کسانوں اور پولیس افسران سے بات چیت کی ،بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میرٹ پر کی جائے ، الرٹ رہتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے فرائض انجام دئیے جائیں، اس موقع پر سی پی اونے گندم کے سرکاری نرخ اور باردانہ کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں ،سی پی اونے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ، انہوں نے خریداری مرکز میں موجودکسانوں سے بات چیت کی اور عملہ کو ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پرعملدرآمدکیا جائے اور کسی بھی بیرونی دبائو اور سفارش کو عمل میں نہ لایا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور کسانوں /کاشتکاروں کو ان کی جائز ضروریات کے مطابق باردانہ کی تقسیم ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

باردانہ خریدنے اور گندم لے کر آنے والے کسانوںکے مسائل بھی دریافت کئے ۔ سی پی او نے باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے کہا کہ کسی بھی بے ضابطگی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،اس موقع پر اے ایس پی وزیر آباد کیپٹن (ر) دوست محمد، اورتھانہ ایمن آباد پولیس کا عملہ بھی موجود تھا،سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گندم خریداری مرکز کے حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :