Live Updates

عمران خان کو ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں آتا کوئی ایک جلسہ ڈی جے کے بغیر کر کے دکھائیں تو انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا،عمران خالد بٹ

اتوار 13 مئی 2018 21:40

ْ گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ‘ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سلمان خالدپومی بٹ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنیکا واحد راستہ عوام کی خدمت ہے جو عوام کی خدمت کریگا وہی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے گا۔

(جاری ہے)

کھوکھلے نعروں سے عوام کا دل بہلایا نہیں جا سکتا، مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ان کی خدمات کی بدولت عوام 2018 ء کے عام انتخابات میں شیر پر مہریں لگائیں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں آتا کوئی ایک جلسہ ڈی جے کے بغیر کر کے دکھائیں تو انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا، انہوں نے کہا کہ جلسوں میں ڈانس کو فروغ دیکر نئی نسل کو گمراہی کے راستے پر لیجایا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے، ووٹ کو عزت نہ دینے والی قوتوں کو آنیوالے انتخابات میں شرمناک شکست دینگے ‘جو قومیں چور دروازے سے اقتدار میں آنیکی کوشش کر رہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگی ‘مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمان رہی ہے اور میگا پراجیکٹ شروع کر کے پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات