پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں۔ڈپٹی مئیر

اتوار 13 مئی 2018 21:40

گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن سلمان خالد پومی بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ سے بھرپور ہیںان کی صحیح رہنمائی اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے سے یہ نوجوان پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان ریسلر اسد بٹ کی کیڈٹ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ازبکستان روانگی کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے کیا ، سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ ریسلنگ میں گوجرانوالہ شہر ایک خاص مقام رکھتا ہے اور یہاں کے پہلوانوں نے ریسلنگ کے میدان میں ہمیشہ اپنا لوہا منوایا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کئی تمغے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ریسلر اسد بٹ بھی ازبکستان میں ہونے والی چمپئن شپ میں بہترین فن کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرے گا۔

متعلقہ عنوان :