صحت مند معاشر ے کے قیام کیلئے کبڈی جیسے دیسی کھیلوں کا انعقادخوش آئند ہے۔توفیق بٹ

اتوار مئی 21:40

گوجرانوالہ۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کبڈی کا کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہے،صحت مند معاشر ے کے قیام کیلئے کبڈی جیسے دیسی کھیلوں کا انعقادخوش آئند ہے۔کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنامثبت کردار اداکرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں منعقدہ کبڈی میچ میںبطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل میں کھیل کے شوق کو پیدا کرنے کیلئے اس قسم کے ٹورنامنٹ انتہائی ضروری ہیں۔ روایتی کھیل کے فروغ کے لئے علاقہ کے لوگوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں جنہوں نے ایک اچھے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے نے فاتح اوررنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔