اے پی پی کے زیر اہتمام 2 روزہ ’’انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز‘‘ کی جھلکیاں

اتوار 13 مئی 2018 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے زیر اہتمام 2روزہ ’’انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز‘‘ (آئی سی این ای) اتوار کو مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس کا موضوع ’’پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز‘‘ ہے جس میں خبر رساں اداروں کو درپیش پیشہ وارانہ چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

* یہ کانفرنس پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور خبر رساں اداروں کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔ �و روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 2روزہ ’’انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز‘‘ (آئی سی این ای) کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔

* کانفرنس میں سعودی عرب، ترکی، ایران، چین، آذربائیجان، بلغاریہ، سوڈان، تیونس، مصر، قطر، اومان، یونان، لبنان، قزاخستان، انڈونیشیا، یو اے ای، رومانیہ، شام سمیت 18 ممالک کے خبر رساں اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔ �یر ملکی مندوبین جن میں خبر رساں اداروں کے سربراہان اور نمائندگان شامل تھے، نے کانفرنس کے انعقاد کو زبردست سراہتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔

مندوبین نے کانفرنس کے شاندار انتظامات اور پرتپاک مہمان نوازی پر ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک اور ادارے کی انتظامیہ کو سراہا۔ * کانفرنس کے مندوبین نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور فطری حسن کی تعریف کی۔ تقریب میں جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں، میڈیا منیجرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیر اطلاعات نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ شریک مندوبین کو پاکستان کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ممالک کے درمیان رابطے اور عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کانفرنس میں شریک ممالک خبر رساں اداروں کی اس کانفرنس کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات اور قیمتی آراء سے مستفید ہو سکیں گے۔ �ومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے شرکاء کو بین الاقوامی اور علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کے حوالہ سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سلائیڈز کے ذریعے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے اے پی پی کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے میڈیا سے منسلک صحافیوں کی کانفرنس کے انعقاد کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

قائم مقام سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے اپنے خطاب میں غیر ملکی مندو بین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں ملک کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی اے پی پی نے ملک اور بیرون ملک سے خبر رساں اداروں کے نمائندوں، میڈیا منیجرز اور سینئر صحافیوں کو موجودہ دور میں نیوز ایجنیسوں کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کا موقع فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

قائم مقام سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور ملک میں آزاد اور فعال میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ شفقت جلیل نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اظہار رائے کی مکمل آزادی اور اطلاعات تک مکمل رسائی ہے۔ �یم ڈی اے پی پی مسعود احمد ملک نے خطبہ اسقتبالیہ پیش کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے میدان میں اے پی پی کے کردار اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

* کانفرنس کے افتتاح کے بعد سوشل میڈیا اور مستند خبروں کی فراہمی کے حوالہ سے باہمی تبادلہ خیال کی خصوصی نشست ہوئی جس میں سینئر صحافی ضیاء الدین، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر ظفراقبال، نمل کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ مفتی جمیل الدین اوررفاء یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالجبار شامل تھے۔

شرکاء نے سوشل میڈیا کے مثبت اورمنفی پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سلسلہ میں میڈیا کی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔ * سابق وزیر اطلاعات اور دانشور جاوید جبار کی زیر صدارت کانفرنس کی دوسری نشست ڈیجیٹل دور میں خبر رساں اداروں کے کردار اور باہمی تعاون کے موضوع پر ہوئی جس کی نظامت کے فرائض معظم ہاشمی نے انجام دیئے جبکہ اس پینل میں اے پی پی کے سینئر صحافی منیر احمد اور اے پی پی کے وی وی آئی پی کوریج ڈیسک کے انچارج شفیق احمد قریشی شامل تھے۔

* کانفرنس کے دوران ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے باہمی تعاون کے فروغ اور خبروں کے تبادلہ کیلئے مشترکہ ویب پورٹل کے قیام، اس قسم کی کانفرنسز کے سالانہ انعقاد اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی تنظیم کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ * کانفرنس کے موقع پر اے پی پی اور چائنا ڈیلی ملٹی میڈیا کے درمیان خبروں کے تبادلے اور چین اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ اطلاعات تک رسائی کے لئے اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔

�ے پی پی اور قزاخستان کے قومی خبررساں ادارہ کے درمیان خبروں، معلومات اور خبری مواد کی ترسیل کے ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ آج (پیر) کو کانفرنس کے دوسر ے اور آخری روزکی پہلی نشست میں چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور میڈیا کے کردار کے موضوع پر کلیدی مقررین اظہار خیال کریں گے۔ کانفرنس کی آخری نشست بعد از سہ پہر منعقد ہو گی۔