بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے نئے پاور پلانٹس لگ گئے ہیں، اب انشاء اللہ نہ صرف لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی حاصل ہو گی ، چوہدری طارق سبحانی

اتوار 13 مئی 2018 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں اپنے ووت کا صحیح استعمال کریں اور افراتفری و انتشار پھیلانے والوںکو مسترد کر دیں ۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے نئے پاور پلانٹس لگ گئے ہیں اب انشاء اللہ نہ صرف لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ میں تیز رفتار ترقی اور اعلیٰ نظم و نسق کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے جامع اقدامات کئے ۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ ہماری حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ(ن) عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے کامیاب ہو گی ۔ مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور مسلم لیگ ہی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔